مومن کون
پیش کردہ :مفتی عابدالرحمٰن بجنوری مظاہری بجنوری
اعوذباللہ من الشیطان الرجیم
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
قَدْاَفْلَحَ
الْمُؤْمِنُوْنَ۱ۙ الَّذِيْنَ ہُمْ فِيْ صَلَاتِہِمْ
خٰشِعُوْنَ۲ۙوَالَّذِيْنَ ہُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ۳ۙ
وَالَّذِيْنَ ہُمْ لِلزَّكٰوۃِ فٰعِلُوْنَ۴ۙ وَالَّذِيْنَ ہُمْ
لِفُرُوْجِہِمْ حٰفِظُوْنَ۵ۙ اِلَّا عَلٰٓي اَزْوَاجِہِمْ اَوْ مَا
مَلَكَتْ اَيْمَانُہُمْ فَاِنَّہُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ۶ۚفَمَنِ ابْتَغٰى
وَرَاۗءَ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْعٰدُوْنَ۷ۚوَالَّذِيْن َ ہُمْ
لِاَمٰنٰتِہِمْ وَعَہْدِہِمْ رٰعُوْنَ۸ۙ [وَالَّذِيْنَ ہُمْ عَلٰي
صَلَوٰتِہِمْ يُحَافِظُوْنَ۹ۘ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْوٰرِثُوْنَ۱۰ۙ
الَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ۰ۭ ہُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ۱
ترجمہ: بےشک ایمان والے رستگار ہوگئے جو نماز میں عجزو نیاز کرتے ہیں اور جو بیہودہ باتوں سے منہ موڑے رہتے ہیں اور جو زکوٰة ادا کرتے ہیں اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں مگر اپنی بیویوں سے یا (کنیزوں سے) جو ان کی مِلک ہوتی ہیں کہ (ان سے) مباشرت کرنے سے انہیں ملامت نہیں۱اور جو ان کے سوا اوروں کے طالب ہوں وہ (خدا کی مقرر کی ہوئی حد سے) نکل جانے والے ہیں اور جو امانتوں اور اقراروں کو ملحوظ رکھتے ہیں اور جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں یہ ہی لوگ میراث حاصل کرنے والے ہیں (یعنی) جو بہشت کی میراث حاصل کریں گے۔ اور اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔
اللہ تعالیٰ ہی تمام مخلوق کا خالق ومالک ہے وہ ہی سب کا رازق ہے اس کا کوئی ہمسر نہیں کوئی اس کا شریک نہیں وہ اپنے تمام کاموں خود مختار ہے کسی میں اس کے کاموں میںدخل د ینے کی ہمت نہیں وہ تما م مخلوق کی ضروریات سے واقف ہے ،اور اپنی حکمت کے تحت سب کی ضروریات پوری کرتا ہے اس نے اپنی مخلوق کی حفاظت کا پوراپورا بندوبست کیا کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کرتا اور نہ ہی نا انصافی اور زیادتی کو پسند کرتا اور اپنی مخلوق کے تمام حقوق کی حفاظت کرتا ہے اور ان کا تحفظ فراہم کرتا ہے ۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں انسان کوکامیابی کا نسخہ اور کامیابی کے رموز بتایئے ہیں جو بھی ان رموز پر عمل پیراء ہوگا اس کی دنیا وآخرت سنور جائے گی۔ اور جنت کے اس حصہ کے وارث ہوجائیں گے جو جنت کا اعلیٰ ترین بلند وبالا درجہ اور مقام ہے۔جہان انسان کو ہر طرح کا آرام اور سکون میسر ہوگا، نہ کوئی روکنے ٹوکنے والا ہوگا اور نہ کوئی پابندی ہوگی اور نہ کوئی نگرانی کرنے والا ہوگا، من چاہا ملے گا من چاہا حاضر ہوگا وہاں تما م خواہشات کی تکمیل ہوگی جو اس دنیا فانی میں نہ مل سکا وہاں وہ اس کو ملے گا انسان کی توقع سے زیادہ ملے گا ۔ لیکن یہ سارے انعامات اور ہر طرح کی راحتیں اسی انسان کو ملیں گی جو پکا مومن ہوگا ۔ اب مومن کون ہے اس کی کیا صفات ہیں، وہ یہ ہیں۔
(۱) خشوع خضوع کے ساتھ نماز کی ادائیگی: خشوع کا مطلبٰ دل کی عاجزی اور خضوع کامطلب ظاہری اعضاء کا سکون سے ہونا ۔لہٰذا خشوع خضوع کا مطلب یہ ہواکہ جب انسان اللہ کے حضور میں کھڑاہو تو دل میں احساس کمتری ہو اللہ کی ذات اقدس کا احترام ہو،اس کا دل نماز میں اٹکا ہوا ہو،ظاہری اعتبار سے پر سکون ہو تمام اعضاء میں ٹھہراؤ اور وقار ہو پہلوؤں کو نہ بدلتا ہو بہت وقار کے ساتھ نگاہ نیچی ہوآواز میں پستی اور نرمی ہونماز کے تمام ارکان میں متانت اور سنجیدگی ہو کسی دوسرے نمازی کو کسی طرح کی بھی تکلیف نہ ہو، نماز کے تمام ارکان و افعال کو نہایت سکون ووقارسے انجام دیا جائے قرآت وتسبیحات میں سکون ہو جلدی جلدی نہ ہو قرآن پاک کو حتی المقدور اچھا اور عمدہ پڑھنے کی کوشش کی جائے۔ اس بات کا اندازہ اس حدیث مبارکہ سے لگا یا جا سکتا ہےجس کو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے:
عن أبي هريرة رضي الله عنه : أن رجلاً دخل المسجد ورسول الله صلى الله عليه وسلم جالس فيه فرد عليه السلام ، ثم قال له : ارجع فصل فإنك لم تصل .فرجع فصلى كما صلى ، ثم جاء فسلم علي النبي صلى الله عليه وسلم فرد عليه السلام ثم قال : ارجع فصل فإنك لم تصل ، فرجع فصلى كما صلى ، ثم جاء فسلم على النبي صلى الله عليہ وسلم فرد عليہ السلام , وقال : ارجع فصل فإنك لم تصل ثلاث مرات ، فقال في الثالثہ : والذي بعثك بالحق يا رسول الله ما أحسن غيره فعلمني . فقال صلى الله عليه وسلم : إذا قمت إلى الصلاة فكبر ، ثم اقرأ ما تيسر معك من القرآن ، ثم اركع حتى تطمئن راكعاً ، ثم ارفع حتى تعتدل قائماً ، ثم اسجد حتى تطمئن ساجداً ، ثم اجلس حتى تطمئن جالساً ، ثم اسجد حتى تطمئن ساجداً ، وافعل ذلك في صلاتك كلها ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے کہ ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے اور ایک صاحب بھی مسجد میں تشریف لا ئے اور نماز پڑھی اور پھر( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام عرض کیا ،آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے سلام کا جواب دیا پھر فرمایا جاؤ نماز پڑھو تم نے نماز نہیں پڑھی ، وہ گئے اور جیسے پہلے نماز پڑھی تھی ویسے ہی نماز پڑھ کر آئے ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلا م عرض کیا ،آپ (صلی اللہ علیہ وسلم)نے سلام کا جوب دیاپھر ارشاد فرمایا جاؤ نماز پڑھو تم نے نماز نہیں پڑھی، اس طرح تین دفعہ ہوا،ان صاحب نے عرض کیا : اس ذات کی قسم جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو حق کے ساتھ بھیجا ہے میں اس سے زیادہ اچھی نماز نہیں پڑھ سکتا ،آپ مجھے نماز سکھایئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو تکبیر کہو پھر ،پھر قرآن مجید میں سے کچھ پڑھ سکتے ہو پڑھو ، پھر رکوع میں جاؤ تو اطمینان سے رکوع کرو اور پھر اطمینان سے رکوع سے کھڑے ہوپھر سجدہ میں جاؤ تو اطمینان سے سجدہ کرو ،پھر سجدے سے اٹھو تو اطمینان سے بیٹھو ۔ یہ سب کام اپنی پوری نماز میں اسی طرح کرو(البخاری)

(۲)لغو کام سے اجتناب: لغو ہر اس
کام کو کہتے ہیں جو فضول اور لا حاصل اور لایعنی ہوجن سے کوئی فائدہ نہ ہو،
جن سے کوئی مفید نتیجہ برآمد نہ ہو، جن کی کوئی حقیقی ضرورت نہ ہو، جن سے
کوئی اچھا مقصد حاصل نہ ہو تا ہو، وہ سب ”لغویات‘‘ میں شامل ہیں۔
چنانچہ”عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ“ ”جو بیہودہ باتوں سے منہ موڑے رہتے ہیں“ یہ آیت شریفہ اس طرف اشارہ کررہی ہے کہ کامل مومن کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ لغویات کی طرف توجہ نہیں کرتے اور ان سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ ان کی طرف رُخ نہیں کرتے۔ ان میں کو ئی دلچسپی نہیں لیتے۔ جہاں ایسی باتیں ہو رہی ہوں یا ایسے کام ہو رہے ہوں وہاں جانے سے پرہیز کرتے ہیں، ان میں حصّہ لینے سے اجتناب کرتے ہیں، اور اگر کہیں ان سے سابقہ پیش آہی جائے تو ٹل جاتے ہیں، کترا کرنکل جاتے ہیں ، (یہی تقوٰی ہے) یا بوجہ مجبوری کہیں پھنس جاتے ہیں توان سےبے تعلق رہتے ہیں۔ چنانچہ اسی بات کو اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ اس طرح بیان فرمایا ہے کہ ’’ وَاِذَا مَرُّوْ ا بِاللَّغْوِ مَرُّوْ ا کِرَ امًا‘‘(اور جب ان کو بیہودہ چیزوں کے پاس سے گزرنے کا اتفاق ہو تو بزرگانہ انداز سے گزرتے ہیں ) یعنی جب کسی ایسی جگہ سے ان کا گزر ہوتا ہے جہاں لغو باتیں ہو رہی ہوں ، یا لغو کام ہو رہے ہوں وہاں سے مہذب طریقے پر گزر جاتے ہیں۔
یہ چیز ، جسے اس مختصر سے فقرے میں بیان کیا گیا ہے ، دراصل مومن کی اہم ترین صفات میں سے ہے ۔ مومن وہ شخص ہوتا ہے جسے ہر وقت اپنی ذمہ داری کا احساس رہتا ہے ۔ وہ سمجھتا ہے کہ دنیا دراصل ایک امتحان گاہ ہے اور جس چیز کو زندگی اور عمر اور وقت کے مختلف ناموں سے یا د کیا جاتا ہے وہ درحقیقت ایک متعینہ مدّت ہے جو اسے امتحان کے لیے دی گئی ہے ۔ یہ ایک احساس ہےجو ایک مومن کو بالکل اُس طالب علم کی طرح سنجیدہ اور مشغول اور منہمک بنا دیتا ہے جو امتحان کے کمرے میں بیٹھا اپنا پرچہ حل کر رہا ہو تا ہے۔ اُس طالب علم کواس بات کا احساس رہتا ہے کہ امتحان کے یہ چند گھنٹے اس کی آئندہ زندگی کےلیے فیصلہ کن ہیں، اسی احساس کی وجہ سے وہ اُن گھنٹوں کا ایک ایک لمحہ اپنے پرچے کو صحیح طریقے سے حل کرنے کی کوشش میں خرچ کرناچاہتا ہے اور کسی بھی طرح ایک سیکنڈ کو بھی فضول ضائع کرنے کے لیے آمادہ نہیں ہوتا، ٹھیک اسی طرح ایک مومن لیے یہ دنیا بھی ایک امتحان گاہ ہے جہاں وہ اپنی آخرت کی کامیابی کے لیے امتحان کاپرچہ حل کررہاہےلہٰذا وہ دنیا کی اس زندگی کو اُنہی کاموں میں صرف کرتا ہے جو انجام کار کے لحاظ سے مفید ہوں ۔ حتیٰ کہ وہ تفریحات اور کھیلوں میں سے بھی اُن چیزوں کا انتخاب کرتا ہے جو محض تضیع وقت نہ ہوں بلکہ کسی بہتر مقصد کے لیے اُسے تیار کرنے والی ہوں۔ اُس کے نزدیک وقت”کاٹنے“ کی چیز نہیں ہوتی بلکہ استعمال اور استفادے کی چیز ہوتی ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عنایت کردہ اس وقت کے ایک ایک لمحہ کو اپنے لیے غنیمت سمجھتا ہے اور اس بھر پور انتفاع کی کوشش کرتا ہے اس کے شعور میں یہ بات جگہ کی ہوئی ہوتی ہے کہ معلوم نہیں پرچہ حل کرنے کا وقت کب ختم ہوجائے اور اس کا پرچہ ادھورا رہجائے۔ کیونکہ پرچہ حل کرنے کا دوبارہ وقت نہیں دیا جائے گا، تو اس طرح ایک کامل مومن اپنی زندگی گزارتا ہے وہ دوسروں کے دامن میں نہیں جھانکتا وہ وہ اپنے اوپر نظر رکھتا ہے ۔
مومن کی ایک صفت یہ ہے کہ وہ ایک سلیم الطبع، پاکیزہ مزاج، خوش اخلاق و خوش ذوق انسان ہوتا ہے۔ بیہودگی اور لغویات سے اس کی طبیعت سلیمہ کو کسی قسم کا لگاؤ نہیں ہوتا۔ وہ مفید باتیں تو کر سکتا ہے، مگر فضول گپیں نہیں ہانک سکتا ۔ایک مومن ظرافت اور مزاح اور لطیف مذاق کی حد تک تو جا سکتا ہے، مگر ٹھٹھے بازیاں نہیں کر سکتا کسی کی مذاق نہیں بناتا، گندے اور غیر مہذب مذاق اور تمسخر کوبرداشت نہیں کر سکتا، تفریحی گفتگو ؤں کو اپنا مشغلہ نہیں بنا سکتا ۔ اُس کے لیےایسی سوسائٹیاں اور مجالس مستقل عذاب ہوتی ہیں جہاںہمہ وقت گالیوں ، غیبتوں اور تہمتوں اور جھوٹی باتوں ، فلمی گانوں اور فحش گفتگوؤںکا ماحول بنا رہتا ہو۔ ایسے مومن کو اللہ تعالیٰ جس جنت کی بشارت اورامید دلاتا ہےاور وہاں کی نعمتوں میں اے ایک نعمت کا ذکر اس طرح سے بیان کرتا ہے کہ’’لَا تَسمَعُ فِیْھَا لَاغِیَہ‘‘:وہاں تُو کوئی لغو بات نہ سُنے گا“۔اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی ہے کہ لغو کام نہ کرو اور ان سے بالکل دور رہو،لہٰذا ہمیں ہر فضول کام سے بچنا چاہیے قطع نظر اس کے کہ وہ مباح ہوں یا غیر مباح،جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
من حسن اسلام المرءِ ترْکُہ مالایعنِیْہِ
انسان کا اچھا اسلام اسی وقت ہوسکتا ہے جب وہ بے فائدہ اور لغو چیزوں کو چھوڑ دے (ترمذی)

(۳) زکوٰۃ کی ادائیگی:مومن کی کامیابی کا تیسرا اصول یا تیسرا اہم ضابطہ ہو زکوٰۃ کی ادائیگی کا ہے جس مومن پر جب زکوٰۃ فرض ہوجائے تو اس کے لیے اس کو ادا کرنا لازمی ہوجاتا ہے،زکوٰۃ اسلام کے ارکان خمسہ میں سے ایک اہم رکن ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میںنے نماز کے بعد زکوٰۃ کی ادائیگی کی بار بار تاکید کی ہے ، اور جو لوگ اس کی باقاعدہ ادائیگی نہیں کرتے یا بالکل ہی نہیں کرتے ان کے بارے میں سخت وعید بیان فرمائی ہےاور ان کے لیے بڑے سخت الفاظ استعمال کئے ہیں ، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
وَالَّذِيْنَ يَكْنِزُوْنَ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ وَلَا يُنْفِقُوْنَہَا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ۰ۙ فَبَشِّرْہُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ۳۴ۙ
اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور اس کو خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے۔ ان کو اس دن عذاب الیم کی خبر سنادو
يَّوْمَ يُحْمٰي عَلَيْہَا فِيْ نَارِ جَہَنَّمَ فَتُكْوٰي بِہَا جِبَاہُہُمْ وَجُنُوْبُہُمْ وَظُہُوْرُہُمْ۰ۭ ہٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ۳۵
جس دن وہ مال دوزخ کی آگ میں (خوب) گرم کیا جائے گا۔ پھر اس سے ان (بخیلوں) کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی (اور کہا جائے گا) کہ یہ وہی ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا سو جو تم جمع کرتے تھے (اب) اس کا مزہ چکھو
یعنی اللہ تعالیٰ’’اے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) جو لوگ اپنے پاس سونا چاندی جمع کرکے رکھتے ہیں اور اس کو اللہ کے راستہ میں خرچ نہیںکرتے تو اےنبی(صلی اللہ علیہ وسلم) آپ ان کو ایک درد ناک عذاب کی خبر دیدیجئے ۔ اور پھر دوسری جگہ اس درد ناک عذاب کی تفصیل بتاتے ہوئے فرمایا،کہ یہ درد ناک عذاب اس دن ہوگا جس دن سونے اور چاندی کو آگ میں تپایا جائے گا اور پھر اس سے اس آدمی کی پیشانی اس کے پہلو اور اس کی پشت کو داغا جائے گا،اور کہا جائے گا یہ وہ خزانہ ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا ،آج تم اس خزانہ کا مزہ چکھو جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا ،۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے ، یہاں بعض مفسرین کرام نے اس آیت سے تزکیہ نفس مراد لیا ہے یعنی وہ ایمان والے اپنے آپ کو برے اعمال اور اخلاق سے پاک صاف کرتے ہیں۔
(۴) شرم گاہ کی حفاظت:کامل مومن کی علامات میں سے ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ اپنی شرمگا ہوں کی حفاظت کرتے ہیں اور غیر اسلامی طریقہ پر اپنی جنسی تسکین نہیں کرتے،لہٰذا اللہ تعالیٰ نے انسانی جنسی تسکین کے کچھ اصول مقرر فرمائے ہیں اور اس کو نکاح سے مربوط فرمادیا ہے، اس فعل کے بارے ارشاد فرمایا فانھم غیر ملومین‘‘ یعنی زوجین کا جنسی تسکین دینا کوئی امر قبیح نہیں ہے بلکہ یہ انسانی ضرورت ہےاور جو لوگ ان اصولوں سے ہٹ جائز طریقہ کے علاوہ
اپنی جنسی تسکین کرتے ہیں ان کے بارے میں فرمایا ہے ’’،جو لوگ جائز طریقہ کے علاوہ کوئی اور طریقہ اختیار کرتے ہیں وہ لوگ حد سے گزرے ہوئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے زنا کے قریب جانے سے بھی منع فرمایا ہے:
وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنٰٓى اِنَّہٗ كَانَ فَاحِشَۃً۰ۭ وَسَاۗءَ سَبِيْلًا۳۲
اور زنا کے بھی پاس نہ جانا کہ وہ بےحیائی اور بری راہ ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اَلْعَیْنُ تَزْنِیْ وَزِنَاھَا النَّظُرُ ‘‘یعنی آنکھ بھی زنا کرتی ہے اور آنکھ کا زنا کرنا اس کی بہت سی شکلین ہیں ٹی وی پر شہوانی مناظر دیکھنا بھی آنکھ کا زنا میں شمار ہوتا ہے عریانی مناظر دیکھنا چاہے وہ اخبارات میں ہوں یا رسائل میں یا ٹی وی پر ہوں یا انٹر نیٹ پر،آج روزہ مرہ کی زندگی میں مرد وعورت کا کثرت سے اختلاط، مخلوط تعلیم، بے پردگی، اور انٹرنیٹ پر فحاشی اور عریانی کی وجہ سے ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ ہم خود بھی زنا اور زنا کےمحرکات سے بچیں اور اپنے بچوں، بچیوں اور گھر والوں کی ہر وقت نگرانی رکھیں اور ان کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرائیں، اسلام نے انسان کو زنا کے اسباب اور اس کے محرکات سے بھی دور رہنے کی تعلیم دی ہے۔لہٰذا اس پر فتن دور میں ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق حتی الامکان غیر محرم مردوعورت کے اختلاط سے ہی بچا جائے۔ عورتوں کا اپنی زینت کا ظاہر کرنا یا اس طرح کا لباس پہننا جسے سے جسم کے خدوخال نمایاں ہوں یہ سب زنا کے محرکات ہیںاس میں مرد عورت دونوں برابر کے شامل ہیں ۔
(۵) ادائیگی امانت:امانت کا لفظ عام ہے اور ہر اس چیز کو شامل ہے جس کی ذمہ داری کسی شخص تھامی ہو یا اٹھائی ہو اور اس پر اعتماد وبھروسہ کیا گیا ہو، چنانچہ اس ذمہ داری کا تعلق خواہ حقوق العباد سے ہو یا حقوق اللہ سے۔ حقوق اللہ سے متعلق امانت فرائض وواجبات کی ادائیگی اور محرمات ومکروہات اجتناب کرنا ہے
اور حقوق العباد سے متعلق امانت میں مالی امانت تو ہے ہی، اس کے علاوہ راز داری بھی امانت ہے کسی کی بات کسی کوبتلانا یہ امانت میں خیانت ہے، اگر وہ رازمفاد عامہ اور اسلامی مفاد کے خلاف نہ ہوتو اس کو کسی پر ظاہر کرنا خیانت ہے۔ اسی طرح کام کی چوری یا وقت کی چوری بھی امانت میں خیانت ہے ،ملازم کا ڈیو ٹی پوری طرح سے انجام نہ دینا بھی خیانت ہے ۔ لہذا ہمیں امانت میں خیانت سے بچنا چاہئے۔
(۶) عہد وپیمان کی خلاف ورزی:عہد ایک تو وہ معاہدہ ہے جو دو طرفہ طور پرفریقین میں کسی معاملہ پر طے پاتا ہے،لہٰذا اس طرح کے عہدو پیمان کو پورہ کرنا لازمی اورضروری ہوتاہے، دوسرا وہ جس کو وعدہ کہتے ہیں یعنی کوئی شخص کسی سے کوئی وعدہ کرلے، اس کا پورا کرنا بھی شرعاً ضروری ہوجاتا ہے۔ غرضیکہ اگر ہم کسی شخص سے کوئی عہد وپیمان کرلیں تو اس کو پورا کریں۔ احادیث عہدوپیمان کی خلاف ورزی کرنے والے کو فاسق کہا گیا ہے اور منافقین کی علامات میں سے ایک علامت کہا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔
(۷) نماز: نماز اسلام کے ارکان میں سب اہم رکن ہے بالغ ہونے بعداور اسلام قبول کرنے کے بعد سب سے پہلے نماز ہی فرض ہوتی اور قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے اسی کی بار بار تاکید فرمائی ہے اور سب سے زیادہ نماز کا ہی ذکر فرمایا۔ اور فرمایا کامیاب ہیں وہ جو اپنی نمازوں کی پوری نگرانی رکھتے ہیں یعنی پانچوں نمازوں کو ان کے اوقات پر اہتمام کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ نماز میں اللہ تعالیٰ نے یہ خاصیت وتاثیر رکھی ہے کہ وہ نمازی کو گناہوں اور برائیوں سے روک دیتی ہے مگر ضروری ہے کہ اس پرپابندی سے عمل کیا جائے اور نماز کو اُن شرائط وآداب کے ساتھ پڑھا جائے جو نماز کی قبولیت کے لئے ضروری ہیں،جیسا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا:
وَاَقِمِ الصَّلاۃَ، اِنَّ الصَّلاۃَ تَنْہَی عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْکَر(سورۂ العنکبوت ۴۵)
نماز قائم کیجئے، بیشک نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے۔
اسی طرح حدیث میں ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہا کہ فلاں شخص راتوں کو نماز پڑھتا ہے مگر دن میں چوری کرتا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی نماز عنقریب اُس کو اِس برے کام سے روک دے گی۔ (مسند احمد، صحیح ابن حبان، بزاز)
نماز کا انسان کی زندگی سے اہم تعلق ہے ، کسی آدمی کے بارے میں اگر یہ پتہ لگانا ہو کہ یہ کس معیار کا اور کس مقام کا آدمی ہے تو اس کی نماز سے اندازہ لگا لینا چاہیے جس معیار کی نماز ہوگی اس معیار کے اس کے معاملات ہوں گے ۔ہمارا تجربہ اور دعویٰ ہے کہ بے شک نماز برائیوں سے روکتی ہے اور اچھائی کی دعوت دیتی ہے بشرطیکہ نماز نماز کی طرح سے ہو۔آج ہماری نماز ہی معیاری نہیں ہے تو ہمارا معیار بھی ختم ہوگیا ، نماز انسان کی معراج ہے کیا وجہ ہے کہ وہی رکوع سجدہ وہی طریقہ نماز جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کا تھاکہ نماز پڑھیں تو ان کے مسائل حل ہوجائیں اور آج ہم وہی نماز پڑھتے ہیں دعائیں مانگتے ہیں مگر اثر نہیں ،اس کی کیا وجہ ہے بیشک ہم نماز بھی پڑھتے ہیں اور ساتھ ساتھ حرام بھی کرتے ہیں وہ کس طرح دیکھئے۔
ہماری وضو سے لیکر مسجد کے دروازےتک اور پھرمسجد کے اندر اور پھر مسجد سے باہر آنے تک حرام ہی حرام کرتے ہیں وہ کیسے وہ اس طرح جب ہم وضو کرتے ہیں پانی میں کتنی فضول خرچی کرتے ہیں ،وضو اس ظرح کرتے ہیں کہ پانی کی چھینٹے پاس والے پر پہنچتی ہیں وغیرہ۔
اسی طرح مسجد میں داخل ہونے کے بعد بلند آواز سے باتیں کرنا ایک دوسرے کی گردن کو پھلانگنا جہاں جی چاہے وہان نماز کی نیت باندھ لینا ،ذرا ادھر توجہ فرمائیں ایک آدمی جس کو سفر کرنا ہے اوراس کی گاڑی کا وقت قریب ہے اسی دوران کوئی اس کے پیچھے کوئی جماعت کے علاوہ نماز کی نیت باندھ لیتاہے یا کسی کو کسی مریض کی تیمارداری کرنی ہے وہ زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہےیا خود اس نمازی کو کوئی عذر لاحق ہوجائے تو وہ کس طرح سے مسجد سے نکلے یا تو نمازی کے سامنے گزرے جو فعل حرام ہے( اگرچہ اس طرح کی شکلوں میں جواز کا پہلو ہے) یا وہیں بیٹھا رہے اور اس کی نماز پوری ہونے کا انتظار کرتا رہے اور اپنا نقصان کرلے تو اس سےکیا معلوم ہوا آئے تھے نماز پڑھنے ایک نیک کام کرنے لیکن اسی کے ساتھ ساتھ دوسروں کو تکلیف بھی پہنچائی۔ اور تکلیف پہنچانا جائز نہیں ۔اسی طرح ایک حرام کی طرف اور متوجہ کرتا ہوں جس میں بڑے بڑے دیندار بھی ملوث ہیں دیکھئے !جب ہم مسجد سے باہر نکلتے ہیں تو اپنا جوتا پہننے کے لیے دوسروں کے جوتوں پر پیر رکھتے ہیں یا دوسروں کے جوتوں کو روندتے ہوئے چلے جاتے ہیں تو کیا یہ کام جائز ہے، جس جوتے کوایک سال چلنا تھا وہ چند مہینے میں ہی خراب ہوجائے گا ،تو معلوم ہوا ہماری نماز کی ابتداء بھی حرام کام سے ہوتی ہے اور اختتام بھی حرام کام پر ہوتا ہے تو پھرہماری نمازیں کہاں کو قبول ہوجائیں گی ۔اس لیے جو مکمل نماز پڑھے گا وہ ان تمام ناجائز اور تکلیف پہنچانے والے کاموں سے بھی بچے گا ،اور تبھی یہ نماز برائیوں سے روکنے والی ہوگی ۔ بہر حال یہ چند باتیں تھیں وہ عرض کردیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو پکا سچا مومن بنائے اور ایک دوسرے کا ادب اور اسلامی تعلیمات پر مکمل طور پر عمل کرنے والا بنائے اٰمین۔ فقط والسلام
0 comments:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔