فیضان دین

فیضان دین ایک غیر متعصب اسلامی اور ادبی بلاگ ہے ۔ ابھی یہ ابتدائی منازل میں ہے کافی فیچر ز باقی ہیں ۔ ہمیں بلاگ کو اپ ڈیٹ کرنے والے حضرات کی خدمات نہیں مل پارہی ہیں اس لیے ہماری ساری سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں۔
محترم قارئین کرام یہ بلاگ کوئی پروفیشنل بلاگ نہیں ہے اور نہ ہی شہرت وغیرہ حاصل کرنے کی کوئی اسکیم ہے ہمارا مقصد صرف اور صرف اردو زبان کا تحفظ اور اسلامی تعلیمات کو گھر گھر پہنچانا ہے اس بلاگ کو اردو ادب سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی خدمات حاصل ہیں آپ بھی شرکت فرما سکتے ہیں لیکن باطل نظریات قابل قبول نہ ہوں گےاور نہ ہی یہاں  ملک وملت کے دشمن عناصر کی پذیرائی ہوگی اور نہ ہی ان کے نظریات کو شائع کیا جا ئے گا۔ اسلامی  مسائل اور استفتاء کے لیے ہم سے رجوع کرسکتے ہیں اس بلاگ کا ایک اہم شعبہ ،شعبہ ’’مدنی دارالافتاء ‘‘بھی ہوگا جس میں مشہور زمانہ عالم دین اور ہندستان کی عظیم علمی شخصیت اور مشہور زمانہ اخبار ’’مدینہ‘‘ کےاڈیٹر رہ چکےجناب مفتی عزیزالرحمن صاحب نور اللہ مرقدہ    خلیفہ ومجاز( حضرت مولانا حسین مدنی ؒ) کےعلمیفتاویٰ سےبھی استفادہ کیا جائے گا اور دیگر (حنفی مسلک پر مبنی) مفتیان کرام کی خدمات بھی حاصل ہوں گی ۔ عرض کردوں کہموصوفحضرت مفتی عزیزالرحمٰن صاحب کثیر التصانیف شخصیت تھے آٹھ جلدوں میں قرآن پاک کی تفسیر وہ بھی ان شاءاللہ اسی بلاگ پر شائع کی جائے گی۔ موصوف حضرت مفتی عزیزالرحمٰن کی نسبت پر ہی ہم نے اس بلاگ کو شروع کیاہے ۔ اس کے بعد ان شاء اللہ ایک ویب سائڈ کا اجراء بھی زیرتجویز ہے ۔ لیکن شروعات بلاگ سے کی ہے ۔ بلاگ کو بہترسے بہتر بنانے کے لیے ہم نے بلاگ کے ماہرین سے رجوع کیا ہے مگر ابھی تک کسی صاحب نے ہماری حوصلہ افزائی نہیں کی، جیسے ہی ہمارا یہ بلاگ اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے ہم اپنے تمام تر پروگرام کو قارئین کی خدمت میں پیش کردیں گے سر دست تو ہم اسلامی اور اصلاحی مضامین ہی شائع کررہے ہیں۔
 قارئین کرام ہمارے مقاصد میں اردو کی نایاب اور قیمتی کتابوں کے تراجم مختلف زبانوں میں مثلاً عربی اردو ہندی اور انگلش میں کرانا بھی شامل ہے ۔ ان کتابوں میں فن طب کی مشہور اور نایاب کتابیں بھی شامل ہوں گی جن کو اسکین کرنے بعد بلاگ پر اپ لوڈ کردیا جائے گا ۔ فن طب سے متعلق غالباً یہ پہلا اقدام ہوگا ابھی تک کسی ویب سائڈ یا تنظیم کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے ان شا ءاللہ اس کام کو بھی ہم اور آپ مل کر انجام دیں گےاور اس کا شرف آپ اور ہم کو حاصل ہوگا،  امید ہے کہ آپ ہمارا تعاون فرمائیں گے اور ہماری حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔  ہمارے لیے اور اس فورم کوتعاون دینے والے تمام مخلصین کے لیےدعاء فرمائیں گے اللہ تعالیٰ ہمارے مقصدکو کامیابی عطا فرمائے اور امت مسلمہ کی خد مت کے لیے ہمیں اور آپ کو قبول فرمائے اور ہماری ہرطرح کی نصرت و حفاظت فرمائے اٰمین 
مفتی عابدالرحمٰن مظاہری بجنوری
 (نوٹ) اس بلاگ کا ایک پیج ہندی میں بھی ہوگا

2 comments:

  1. This comment has been removed by a blog administrator.

    ReplyDelete
  2. مفتی صاحب ماشاء اللہ ۔اللہ اپکو اپنے اس نیک اور عظیم مشن میں کامیابی نصیب فرمائیں۔آمین

    ReplyDelete

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Powered by Blogger.