Wednesday, 6 February 2013

06:31
از: شفیق احمد شفق بجنوری

نعت شریف 

یہ کائنات بنائی گئی  نبی کے لیے
خدا نے ان کوچنا سب کی رہبری کے لیے
غریب ، شاہ ،گداہو کہ ناتواں کوئی
کھلا ہوا ہے در مصطفےٰ سبھی کے لیے
ہر ایک سانس میں ہو ذکر مصظفےٰ کی مہک
نبی کی باتیں ضروری ہیں زندگی کے لیے
جب ان کا نام لیا جارہو محفل میں
درود پڑھنا ضروری ہے ہر کسی کے لیے
مدینہ قافلہ لوگوں کا جارہا ہے شفق
تڑپ رہا ہے مرادل بھی حاضری کے لیے

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
کوڈ دیکھنے کے لیے ایموٹیکن پر کلک کریں
ایموٹیکن ڈالنے کے لیے ایک سپیس ضرور دیں۔

Powered by Blogger.